ملالہ یوسفزئی کو سخت سیکورٹی میں ائیرپورٹ سے ان کے گھر پہنچایا گیا

56 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ملالہ کا برطانیہ منتقل ہونے کے بعد یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔

ملالہ یوسفزئی اپنے والدین کے ہمراہ رات قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچیں۔ ملالہ یوسفزئی کو سخت سیکورٹی میں ائیرپورٹ سے ان کے گھر پہنچایا گیا۔

ملالہ یوسفزئی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گی۔

یاد رہے کہ سوات میں 2015 میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی لندن چلی گئی تھیں۔

Comments are closed.