وزیراعظم کے دفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسے محفوظ ہوگا، شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نے ملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کی رازداری محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسے محفوظ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائیگی۔پوری امید ہے فیصلہ میرٹ پرہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے اور جانے کے لئے بھی ڈیل کی جاتی ہے۔نواز شریف ڈیل کے منتظر اور شہباز شریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسے محفوظ ہوگا۔

Comments are closed.