لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید

56 / 100

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہیدہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حادثے میں تباہ ہونے والے ہیلی کا پٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے سبب پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے علاوہ 5 افسران اور جوان بھی سوار تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر فلڈ ریلیف آپریشن پر مامور تھا۔

Comments are closed.