پاکستان اور بھارت 28 اگست کو مدمقابل ہوں گے

56 / 100

دبئی : ایشیا کپ کے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا،سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت 28 اگست کو مدمقابل ہوں گے۔

ایشیا کپ2022 پر چھائے غیر یقینی کے بادل چھٹ گئے، سری لنکا کی معذرت کے بعد متحدہ عرب امارات منتقل ہونے والے ایونٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔

شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 27 اگست سے 11ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ 27 اگست کو پہلا میچ میں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا دوسرا میچ28 اگست اتوار کے دن روایتی حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایشیا کپ میں مجموعی طور پر13 میچزکھیلے جائیں گے،تاہم ایونٹ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا جس پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

Comments are closed.