صدر عارف علوی کاملک میں نئی حکومت کا مطالبہ

45 / 100

اسلام آباد:ملک میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئی حکومت کا مطالبہ کر دیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات کا مطالبہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک امتحان سے گزر رہے ہیں، اللہ ہماری رہنمائی فرمائے۔ جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا۔اللہ تعالیٰ ہماری رہنمائی فرمائے۔

 

صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو ایسی حکومت قائم کرنے کی ضرورت ہے جو عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی اور سیاسی و معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ان کی امنگوں اور امیدوں کی عکاسی کرے

Comments are closed.