کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کیساتھ کرنی ہو؟

52 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے ڈپٹی اسپیکر کے خط دکھا کر رولنگ دینے اور وزیراعلیٰ بننے پر سیاستدانوں کی طرح فنکاروں میں بھی ردعمل سامنے آرہاہے۔

ایسا ہی ایک ردعمل سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی طرف سے سامنے آیا ہے جھنوں نے حمزہ شہباز کے چالاکی کے زریعے وزیراعلیٰ بننے کی کوشش پر نا پسندیدگی کا طنزیہ انداز میں اظہار کیاہے۔

 

نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کی قیادت کا نام لئے بغیر موجودہ حکومت سے سوال کیا کہ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کیساتھ کرنی ہو؟

یہ ردعمل ان کا ٹوئٹر پر سامنے آیا ہے ، ثمینہ پیرزادہ نے ایک اورٹویٹ میں کہاکہ ہم نے بھی ٹھان لی ہے ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے جب تک جمہور جیت نہیں جاتی۔

Comments are closed.