منکی پاکس عالمی وبا قرار, دنیا بھر میں ایمرجنسی نافذ

EDITORS NOTE: Graphic content / World Health Organization (WHO) Director-General Tedros Adhanom Ghebreyesus attends a daily press briefing on COVID-19 virus at the WHO headquaters on March 11, 2020 in Geneva. - WHO Director-General Tedros Adhanom Ghebreyesus announced on March 11, 2020 that the new coronavirus outbreak can now be characterised as a pandemic. (Photo by Fabrice COFFRINI / AFP)
45 / 100

جینیوا: عالمی ادارۂ صحت نے منکی پاکس کو عالمی وبا قرار دیتے ہوئے پوری دنیا میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے جینیوا میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا۔

منکی پاکس ہیلتھ ایمرجنسی قرار پانے کے بعد عالمی سطح پر اس وبا کے پھیلاؤ اور ویکسین کی تیاری میں تیزی آئے گی۔

 

ڈبلیو ایچ او کا اقدام دنیا کے 75 سے زائد ممالک میں منکی پاکس کے 16 ہزار کیسز رپورٹ ہونے اور افریقہ میں 5 افراد کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ منکی پاکس کے کیسز ایسے ممالک میں سامنے آئی جہاں اس کا پھیلاوٴ نہیں تھا، برطانیہ ،اسپین ، کینیڈا میں اب تک منکی پاکس کے 92 مستند اور 82 مشتبہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.