2امیدوارہیں، ایک بغیر منتخب ہوئے عبوری وزیراعلیٰ کیوں؟ اعتزاز احسن

51 / 100

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما و قانون دان اعتزاز احسن نے سوال اٹھایاہے کہ 2امیدوارہیں، ایک بغیر منتخب ہوئے عبوری وزیراعلیٰ کیوں؟ اعتزاز احسن کا کہنا تھا عدالتی حکم آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت کیسے یہ کہہ سکتی ہے کہ ایک امیدوار وزیراعلی بن کر اختیارات استعمال کرے اور دوسرا گھر بیٹھا رہے۔

ایک امیدوار کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنا آئین کے منافی ہے، اعتزاز احسن کا کہنا ہے ایک شخص جو وزیراعلیٰ منتخب ہی نہیں ہوا اس کس قانون کے تحت عبوری وزیراعلیٰ بنایا جاسکتاہے۔

انھوں نے کہا کہ شریف فیملی سے یہ توقع کیسے کی جاسکتی ہے کہ وہ وزارت اعلیٰ ملنے کے بعد اختیارات استعمال نہیں کرے گی انھوں نے کہا آئین میں کسی امیدوار کو وزیراعلیٰ بنانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ صورتحال تو پیدا ہی نہیں ہونی چائیے تھی اس معاملے میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ ایوان میں فیصلہ پارلیمانی پارٹی کو کرنا ہے پارٹی ہیڈ نے نہیں، اور وہ فیصلہ بھی ایسا کہ جن کو ووٹ دینے کا کہنا جارہا ہے انھیں پتہ بھی نہیں۔

انھوں نے کہا کہ آئین سے ہٹ کر بھی دیکھیں تو سیاسی طور پر بھی ابہام موجود ہے کیونکہ جن کو آپ ووٹ دینے کا کہہ رہے ہیں انھیں بتانے کی بجائے آپ چھپ کر ڈپٹی اسپیکر کو خط پہنچا رہے ہیں۔

Comments are closed.