شہبازگل کو گرفتار کر لیا گیا

45 / 100

مظفرگڑھ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءشہباز گل کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑنے شہباز گل کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ مسلح افراد موجودتھے۔ پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے، اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے۔ کمانڈنٹ ایف سی کا بیان آ چکا ہے کہ ایف سی کا کوئی اہلکار شہباز گل کے ساتھ موجود نہیں۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر ایف سی کی وردی ملبوس مسلح افراد کون ہیں۔ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.