ووٹ ڈالنا قومی ذمہ داری, سو سالہ بزرگ اور نوبیاہتا جوڑا ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

45 / 100

فوٹو:گریب

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں جاری ضمنی انتخابات کے دوران عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے 100 سالہ بزرگ اور 70 سالہ نابینا شخص کے ساتھ ساتھ نوبیاہتا جوڑا بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 228 لودھراں 5 میں 100 سالہ بزرگ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، 100 سالہ بزرگ پیر بخش کے ساتھ ان کا بیٹا اور پوتا بھی ووٹ ڈالنے آئے، دادا اور پوتے نے ایک ہی سیاسی جماعت کو ووٹ کاسٹ کیا جبکہ بیٹے نے ایک دوسری سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالا۔

ادھر پی پی 228 لودھراں کے پولنگ اسٹیشن نمبر 27 میں نوبیاہتا جوڑا ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران دلہا کا کہنا تھا کہ ووٹ ڈالنا ایک قومی ذمہ داری ہے، مہمان اور ولیمہ چھوڑ کر آئے ہیں، لیڈر اچھا آئے گا تو قوم کا مستقبل اچھا ہو جائے گا۔

دوسری جانب ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 288 میں 70 سالہ نابینا شخص ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا، 70 سالہ حاجی پلیہ خان نے پولنگ اسٹیشن چھابڑی بالا میں اپنا ووٹ ڈالا۔

Comments are closed.