مریم نواز کورونا وائرس کاشکار، کیپٹن صفدر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا 

55 / 100

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس کاشکار، کیپٹن صفدر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا. 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان کے بعد مریم نواز کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں اور خیریت دریافت کررہے ہیں. 

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر پیغام میں مریم نواز کے ساتھ ساتھ کیپٹن صفدر کے کورونا پازیٹو آنے کی تصدیق اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے. 

واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم چلارہی تھیں اور گزشتہ چند دن میں انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسے کیے۔

Comments are closed.