پنجاب ضمنی انتخابات میں گنتی کا عمل آخری مراحل میں

50 / 100

لاہور : پنجاب ضمنی انتخابات میں گنتی کا عمل آخری مراحل میں،جن پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز احاطہ کے اندر موجود تھے انھیں ووٹ پول کرنے کی اجازت دی گئی ۔

پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہو کر شام 5بجے تک جاری رہا۔پنجاب پر حکمرانی کس کی؟ 20 حلقوں میں انتخابی دنگل جاری حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش، قائم رہنے کیلئے ہر صورت9نشستیں جیتنی ہوں گی۔

ضمنی انتخابات میں کل 20صوبائی نشستوں پر 175 امیدواروں میں مقابلہ ہے،اصل مقابلہ حکمران اتحاد کی گیارہ جماعتوں کے امیدواروں اور تحریک انصاف کے درمیان ہے۔

تحریک انصاف 13نشستیں جیت گئی تو حمزہ شہباز کو واپس اپنی پرانی پوزیشن پر آنا ہوگا اور حکمران اتحاد سے پنجاب چلا جائے گا،مسلم لیگ ن جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف، 4وزرا استعفے دے کر انتخابی مہم چلاتے رہے ہیں۔

بڑے مقابلے ان نشستوں پر متوقع ہیں جن میں پی پی 158 میں ن لیگ کے رانا احسن شرافت اور پی ٹی آئی کے اکرم عثمان ، پی پی 167 میں ن لیگ کے نذیر چوہان پی ٹی آئی کے شبیر گجر کے مدِ مقابل ہیں۔

اسی طرح پی پی 168 میں ن لیگ کے اسد کھوکھر کا پی ٹی آئی کے نواز اعوان سے ٹاکرا ہے، پی پی 170 میں ن لیگ کے امین ذوالقرنین پی ٹی آئی کے ظہیر کھوکھر سے دو بدو ہوں گے۔

ملتان میں پی ٹی آئی کے زین قریشی اور مسلم لیگ ن کے سلمان نعیم آمنے سامنے ہیں،، کہوٹہ، بھکر، خوشاب، مظفر گڑھ، ڈیرا غازی خان اور ساہیوال میں بھی انتخابی میدان سج گیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل ریٹرننگ افسران تک کردی گئی ، آج پولنگ شروع ہونے سے قبل انتخابی سامان ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

پولنگ کا مواد سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جائے گا، پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے جوان تعینات ہوں گے، جبکہ رینجرز حلقوں میں گشت کرے گی، آرمی اسٹینڈ بائی پوزیشن پر ہوگی۔

پنجاب میں انتخابات کے باعث سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید 3 دن لاہور کیمپ آفس میں بیٹھیں گے، ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ سامان ایشو کردیا گیا، پولیس کی نگرانی میں سامان پولنگ اسٹیشنز میں پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 3 ہزار 131 ہے، 676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں۔

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی نفری حساس، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی سر انجام دے گی،20حلقوں میں 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب ضمنی انتخابات کے لیے 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ووٹرز ہیں، 21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

پولنگ ایجنٹس پریذائیڈنگ افسران سے دستخط شدہ فارم 45 اور فارم 46 کی کاپی حاصل کریں، الیکشن کمیشن نے پولنگ عمل کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیے ہیں، کنٹرول رومز میں پولنگ کے عمل کی نگرانی اور شکایات وصول کی جائیں گی۔

Comments are closed.