کل اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ غیر جانبدار ہیں،شیخ رشید

45 / 100

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گزارش کرتا ہوں کہ الیکشن سے دور رہیں، قومی کسی قسم کی دھاندلی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔

ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ غیر جانبدار ہیں، قوم کسی قسم کی دھاندلی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے والے عقل کے اندھوں کو نہیں پتا کہ یہ سپریم کورٹ کا اضافی نوٹ ہے، ایک دو ووٹوں سے مسلط کیے گئے لوگوں میں عقل کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کو ووٹ دینا چاہتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے، اگر راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی میری گزارش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دور رہے کل پاکستان کے سیاسی استحکام کے امتحان کا دن ہے۔

Comments are closed.