آزادکشمیر کے وزیرکوپنجاب پولیس نے گھیر لیا، تھانے لے جانے کی کوشش

52 / 100

لاہور: آزادکشمیر کے وزیرکوپنجاب پولیس نے گھیر لیا، تھانے لے جانے کی کوشش، باقی بات وہیں ہوگی، پولیس کی تلخ کلامی کے باوجود آزاد کشمیرکے وکیل مقبول گجر نے گرفتاری نہ دی۔

پنجاب داخلے پر پابندی کے باوجودآزاد کشمیر کے وزیر لاہورپہنچ گئے تو ان کی گرفتاری کےلئے پولیس نے انھیں روک لیا، پولیس انھیں تھانے لے جانے پر اصرار کرتی رہی۔

مقبول گجرنے پنجاب حکومت کا آرڈر ماننے سے انکار کرتے ہوئےکہا کہ یہ آرڈر ہی غیر قانونی ہے میں آزاد کشمیر کا وزیر ہوں مجھے پنجاب میں داخل ہونے پر کیسے روکا جاسکتا ہے۔

تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس سختی کرنے کے باوجود جب گرفتار نہ کرسکی تو انھوں نے سرکاری آرڈر پر مقبول گجر سے دستخط کرالئے، بعد میں ڈی آئی جی آپریشنز نے تصیق کی کہ سرکاری گاڑی میں موجود تین افراد کوحراست میں لے لیاہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے گزشتہ روز ایک حکمنامہ جاری کیاگیا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ ضمنی الیشکن کے دوران آزاد کشمیر کے وزیر مقبول گجر اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر امن اللہ گنڈا پور پنجاب داخل نہیں ہوسکتے۔

ایس ایچ او آزاد کشمیرکے وزیر کو تھانے لے جانے پر بضد ہوگیا۔ ہم ہر صورت آپ کے تھانے لے کر جائیں گے جو بات کرنی ہے وہیں کرنا۔مگر سختی دکھانے کے باوجود وہ مقبول گوجر کو حراست میں نہ لے سکے۔

صوبائی وزیر عطاتارڑ کہتے ہیں الیکشن میں مداخلت کا خدشہ ہے اسی لئے پابندی لگائی۔ کہتے ہیں مقبول گوجر کے مذموم مقاصد ظاہر ہو گئے، یہ لوگ ضمنی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں۔

Comments are closed.