اینکرعمران ریاض کو دبئی جانے والی فلائٹ سے اتار لیا گیا

52 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: سینئر صحافی اور اینکرعمران ریاض کو دبئی جانے والی فلائٹ سے اتار لیا گیا ، انھیں لاہور سے دبئی کی غیر ملکی ائرلائن کی پرواز سے آف لوڈ کیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایگریشن ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ عمران ریاض کا نام بلیک لسٹ میں ہے اور انھیں بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے پرواز سے اتارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کواینکر عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پولیس کی جانب سے کی گئی تھی تاہم خود عمران ریاض بھی اس بات سے آگاہ نہیں تھے۔

ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض آج صبح لاہور سے ایمرٹس ائرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو رہے تھے، آف لوڈ ہونے کے بعد عمران ریاض واپس گھر روانہ ہوئے۔

بتایاگیا ہے کہ بیرون ملک روانگی کی کوشش میں آف لوڈ کیے جانے سے متعلق اعلیٰ پولیس افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے اور غیر ملکی پرواز کے متعلقہ حکام کو بھی آف لوڈ کرنے کی وجہ بتائی گئی۔

Comments are closed.