طیبہ گل کے معاملے پر آزاد اور شفاف انکوائری کمیشن بنایا جائے گا،مریم اورنگزیب

45 / 100

اسلام آباد: حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ طیبہ گل کے معاملے پر وزیراعظم ہاوٴس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا، کل وزیراعظم ہاوٴس سے طبیہ گل کے ساتھ رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اغوا کر کے 18 روز تک وزیراعظم ہاوٴس میں رکھا گیا، طیبہ گل سے تمام ثبوت لے لیے گئے، وزیراعظم ہاوٴس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ طیبہ گل کے معاملے پر آزاد اور شفاف انکوائری کمیشن بنایا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف انکوائری کمیشن کی رائے کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اس کمیشن کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔

Comments are closed.