اسلام آباد میں نوجوان پیزا ڈیلیوری بوائے مبینہ زیادتی کانشانہ بن گیا

45 / 100

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پیزا کی ڈیلیوری دینے آنے والے نوجوان لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق قابل افسوس واقعہ اسلام آباد کے علاقے شریف آباد میں اس وقت پیش آیاجب بیس سالہ نوجوان شریف آباد کے علاقے میں پیزا کی ڈیلیوری دینے کیلئے ایک گھر پہنچا جہاں احمد گوگی نامی شخص نے اسے روک لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔لڑکے سے بدفعلی کے بعد گومی نامی شخص موقع سے فرار ہو گیا ۔

ڈی آئی جی آپریشن سہیل ظفرچٹھہ نے ملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت جاری کردی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Comments are closed.