اینکر سمیع ابراہیم پر تشدد کرنے والے کون تھے؟ اینکر نے بتا دیا

52 / 100

اسلام آ باد: اینکر سمیع ابراہیم پر تشدد کرنے والے کون تھے؟ اینکر نے بتا دیا، سینئیر صحافی اوراینکر پرسن سمیع ابراہیم پراسلام آباد میں دفتر کے باہر حملہ کیا گیا.

رپوٹس کے مطابق سمیع ابراہیم کو نامعلوم افراد نے دفتر سے نکلتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئیں۔ سمیع ابراہیم کے مطابق حملہ آورں نے اس دوران ویڈیو بھی بنائی۔

سمیع ابراہیم نے خود پر حملے کے حوالے سے بتایا کہ دفتر سے نکل کرگاڑی کے پاس گئے تو پہلے سے دو تین لوگ موجود تھے جن میں ایک خواجہ سرا بھی تھا.

 

ان کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا آیا اور کہا کہ کچھ خیرات دے دو، پیسے دیے تو اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر حملہ کر دیا، دو اورلوگ بھی آگئے اور کہا کہ تم نے گالیاں دی ہیں، پیچھے دیکھا تو ایک اور بندہ بھی تھا۔

انھوں نے بتایا کہ مجھے ڈر تھا کہ یہ کہیں مجھے گاڑی میں نہ لے جائیں،شکر ہے میں دفتر کے نیچے ہی تھا تو ہاتھ چھڑا کر واپس دفتر میں چلا گیا۔

پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا،پولیس کی طرف سے واقعے کے متعلق سمیع ابراہیم کا بیان ریکارڈ کیا جا چکا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.