آج پاکستان میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی

52 / 100

اسلام آباد : آج پاکستان میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی ، وطن عزیز میں لوگ حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی پیروی کرتے ہوئے قربانیاں کر رہے. ہیں 

صبح کا آغاز مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں سے ہو ا۔ نمازِ عید تمام بڑے شہروں اورقصبوں کی مساجد اور عید گاہوں میں ادا کی جائے گی۔

علماء کرام عید کے خطبوں میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالیں گے ۔ سنت ابراہیمی کی پیروی میں لوگ جانوروں کی قربانی کریں گے۔

آج مساجد میں ملکی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد، کشمیر، فلسطین، شام سمیت دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کو جبر سے نجات کی دعائیں کیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قربانی کرنے والوں سے غریب طبقے کا خصوصی خیال رکھنے اور انھیں خوشیوں میں شامل کرنے کا کہا ہے.

وزیر اعظم شہباز شریف نےحکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو شفٹوں میں 24گھنٹے فعال رکھیں اور عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں.

مون سون کی بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی کی جائے، عید الاضحیٰ کے دنوں میں مری میں سیاحوں کی آمد پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے مناسب حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے حوالے سے عوام کی سہولت کے لئے اقدامات اور عید کے دنوں میں صفائی کے نظام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، کمشنر لاہور ڈویژن، اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوران صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو شفٹوں میں 24گھنٹے فعال رکھیں اور عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔وزیراعظم نے واسا حکام کو سخت ہدایت جاری کی.

خاص کر مون سون کی بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عید الاضحیٰ کے دنوں میں مری میں سیاحوں کی آمد پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے مناسب حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

انہوں مزید ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں میں بہارہ کہو سے مری تک فیملیز کے لئے فری شٹل سروس چلائی جائے۔وزیراعظم نے حکام کو غیر قانونی مویشی منڈیوں کی روک تھام کے لئے مناسب حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی.

شہبازشریف نے کہا کہ مویشی منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لئے شٹل سروس کو یقینی بنایا جائے ۔ مزید برآں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عید کے بعد محکموں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ،جس محکمے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہوئی اس کی سرزنش کی جائے گی۔

Comments are closed.