ضرورت سے زیادہ گوشت کا استعمال طبی مسائل پیدا کرسکتا ہے،ماہرین صحت

45 / 100

اسلام آباد: طبی ماہرین کاکہناہے کہ عید کے دن گوشت ضرور کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ بدہضمی کا شکار ہوکر ہسپتال جانے سے بچنا ہے تو مزے مزے کے پکوان کھاتے ہوئے احتیاط کریں۔

انسانی صحت کے لیے گوشت کی غذائی اہمیت سے انکار ممکن نہیں لیکن اعتدال سے تجاوز کرنا طبی مسائل پیدا کرسکتا ہے طبی ماہرین کاکہناہے کہ ضرورت سے زیادہ گوشت کا استعمال مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بیس روز سے زیادہ دنوں تک گوشت کو فریج اور فریزر کی زینت بنا کر نہ رکھا جائے۔

ماہرین طب کہتے ہیں عید پر گوشت کے بنے چٹ پٹے کھانے ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں تاہم ضرورت سے زیادہ کھانا آپ کو بیمار بھی کرسکتاہے۔اس لئے احتیاط کادامن نہ چھوڑیں ۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہغذا میں گوشت کا استعمال پروٹین، آئرن، وٹامنز اور معدنی طاقت فراہم کرتا ہے لیکن اس کی زیادتی مختلف بیماریوں کولیسٹرول، بد ہضمی، بلڈ پریشر اور پیٹ کے امراض کو جنم دیتی ہے جس سے انسانی قوت مدافعت اور صحت متاثر ہوتی ہے۔ گوشت کے ساتھ ساتھ سبزیوں، سلاد، پھلوں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

Comments are closed.