آپ نے سفید پوش طبقے کی کمر توڑ دی ہے ،فوادچوہدری

45 / 100

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کاکہناہے کہ چودہ سال میں پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح ہے آپ نے سفید پوش طبقے کی کمر توڑ دی ہے پورے ملک میں لوگ اس. مہنگائی کیخلاف نکلیں گے. 

پاکستان تحریک انصاف مہنگائی کیخلاف آج پریڈ گراوٴنڈ میں تحریک انصاف کے جلسے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جلسے کے لئے مرکزی سٹیج بھی لگادیا گیاہے ۔جلسے کے انتظامات کو دیکھنے کیلئے تحریک انصاف کے رہنماوٴں اورکارکنا ن کی آمد کاسلسلہ جاری ہے ۔

پریڈ گراوٴنڈ میں تیاریوں کاجائزہ لینے کے لئے آنے والے پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ آج کا جلسہ ایک عظیم الشان اجتماع ہوگا پریڈ گراوٴنڈ میں جلسے کے انتظامات مکمل ہیں رات کو لاکھوں لوگ اس امپورٹڈ حکومت کیخلاف جلسے میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کل کامیابی ملی ہے۔پنجاب میں لوٹے اپنی مہم نہیں شروع کرپارہے،بڑی جلدی دوتہائی اکثریت سے عمران خان وفاق میں ہوگا۔ ۔

Comments are closed.