پاکستان تحریک انصاف مہنگائی کیخلاف آج پریڈگراؤنڈ میں پنڈال سجائے گی

45 / 100

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف مہنگائی کیخلاف آج پریڈگراؤنڈ میں جلسہ کرے گی
پریڈ گراوٴنڈ میں تحریک انصاف کے جلسے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جلسے کے لئے مرکزی سٹیج بھی لگادیا گیاہے ۔جلسے کے انتظامات کو دیکھنے کیلئے تحریک انصاف کے رہنماوٴں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے
جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جڑواں شہروں سمیت کشمیر ,جی بی اور خیبر پختونخوا سے کارکنا ن جلسے میں شرکت کے لئے آرہے ہیں
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ریلی کی شکل میں شمس آباد سے پریڈ گراونڈ تک آئیں گے اور آج شام کو جلسہ سے خطاب کریں گے

دوسری جانب پولیس نے سیکورٹی انتظامات کوحتمی شکل دیدی ہے ۔کسی بھی قسم کی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے ہیں

Comments are closed.