سودی بینکاری کے خلاف اسلامی نظریاتی ، کونسل میدان میں آگئی، وزیراعظم کو خط

50 / 100

اسلام آباد: سودی بینکاری کے خلاف اسلامی نظریاتی ، کونسل میدان میں آگئی، وزیراعظم کو خط، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سٹیٹ بیک کی اپیل واپس کرنے کےلئے کردار ادا کریں۔ 

اسلامی نظریاتی کونسل کے خط میں وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کی وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل سے لوگ نا خوش ہیں۔

وزیراعظم کو بتایا گیا اسلامی نظریاتی کونسل نے بینکوں کے سربراہاں سے درخواست کی تھی کہ فیصلے کے خلاف اپیل نہ کی جائے اس کے باوجود عدالت عظمی سے رجوع کیا گیا۔

خط میں تجویز دی گئی ہے کہ کہ حکومت، شریعت، معیشت اور قانون کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دے۔ یہ ٹاسک فورس سٹیٹ بینک کے تحفظات کا جائزہ لے۔

وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کی راہ ہموار کرنے کےلئے سفارشات مرتب کرے۔۔ یہ حکومت اور ملک وملت کے لیے بہترین اقدام ہوگا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے بینکوں کے سربراہان سے بذریعہ مراسلہ 30 مئی دوہزار بائیس فیصلہ کے خلاف اپیل میں نہ جانے کی درخواست کی تھی۔

خط میں کہا گیاہے کہ 25 جون کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی،جس کو پاکستانی عوام نے ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا،اور مختلف فورمز پر ردعمل ظاہر کیا۔

کہ وزیراعظم پاکستان اس اپیل کو واپس لینے میں اپنا کردار ادا کریں گے،اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دیں گے۔ یہ حکومت اور ملک وملت کے لیے بہترین اقدام ہوگا۔

Comments are closed.