شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ ،4 افراد جاں بحق

55 / 100

ٹاک : شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ ،4 افراد جاں بحق قطرے پلانے والے ٹیم
کے رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

پولیس کےمطابق یہ واقعہ منگل کی صبح میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈانڈ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر فائرنگ کردی۔

حملے میں رضاکاروں کے ساتھ موجود دو پولیس اہلکار،پولیو ٹیم کا ایک رضاکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا۔

بعد میں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔رضاکاروں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرمیرانشاہ شوکت علی خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرٹریفک شیروالی خان اورمیڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹرولی زمان نے اسپتال میں زیرعلاج بچے کی عیادت کی اورانتظامیہ کوبہترین سہولیات دینےکی ہدایت کی۔

منگل کی دوپہر پولیو ٹیم پر حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ گورنرکاٹیج میرانشاہ میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں سیون ڈویژن کے میجرجنرل محمد نعیم اختر،ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ایس پی محمد زمان سمیت دیگر اعلی عسکری،سول اور پولیس حکام نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.