وزارت اعلی کےلئے چوہدری پرویزالہی ہی ہمارے امید وار ہیں، چوہدری شجاعت

54 / 100

لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ن لیگ دعویٰ کی تردید کر دی اور کہا ہے کہ وزارت اعلی کےلئے چوہدری پرویزالہی ہی ہمارے امید وار ہیں، چوہدری شجاعت حسین کی وضاحت. 

مسلم لیگ ق کے سربراہ کے حوالے ن لیگ کی طرف سے دعوی کیاگیا تھا کہ وہ وزیراعلی کے انتخاب میں حمزہ شبازہ کی حمایت کریں گے۔

اس پر چودھری شجاعت حسین کی طرف سے وضاحت سامنے آئی ہے اور انھوں نے کہا ہےپنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں۔

چوہدری شجاعت نے کہا صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چودھری پرویزالٰہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چودھری پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے۔

انھوں نے کہاغلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے۔

ق لیگ کے سربراہ نے کہا انشاء اللہ وہ چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کریں گے چودھری شجاعت حسین نے کہا میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔

Comments are closed.