عمران خان کو قتل کرنے کیلئے سپاری افغان دہشتگرد کو تھما دی گئی

52 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان کو قتل کرنے کیلئے سپاری افغان دہشتگرد کو تھما دی گئی، تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو دعویٰ سامنے آگیاہے۔

کوئی کارنر میٹنگ کا اجلاس نہیں تھا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹر پراعلانیہ بیان میں یہ انکشاف کیا ہے۔

انھوں نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل کی سپاری دے دی گئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ ’اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیاض الحسن چوہان کو سابق وزیراعظم عمران خان کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے جب کہ وہ اس سے قبل پارٹی کے ترجمان اور صوبائی وزیراطلاعات کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔

سپاری کا لفظ انڈر ورلڈ میں اجرتی قاتل کےلئے استعمال کیا جاتاہے اور یہ اصطلاح زیادہ تر فلموں میں استعمال ہوتی ہے جس قاتل کو قتل کی اجرت ادا کی جائے کہا جاتا ہے کہ، سپاری، دے دی گئی ہے۔

Comments are closed.