فضل الرحمان سےناخوش جے یو آئی کا بڑا دھڑا عمران خان سے آ ملا

50 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مولانا فضل الرحمان سے ناراض جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ نے پاکستان تحریک انصافسے مذہبی اور سیاسی معاملات پر اتحاد کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران قاسم سوری، شاہ محمود قریشی، پیر نور الحق قادری، سینیٹر اعجاز چودھری سمیت شیرانی گروپ کا 25 رکنی وفد بھی موجود تھا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کے مابین سیاسی اتحاد پر بھی گفتگو ہوئی جس میں دونوں جماعتوں کے مابین باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

 

مولانا خان محمد شیرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے، دونوں جماعتوں کے مابین رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں، ارفع مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد سیاست کا امتیاز ہے، تحریک انصاف روایتی سیاست سے بالاتر، اعلیٰ سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

اس سے قبل فضل الرحمان سےناخوش جے یو آئی کا بڑا دھڑا عمران خان سے آ ملا، جمیعت علمائے اسلام شیرانی اور پی ٹی آئی میں اتحاد کو کوحتمی شکل دی گئی.

مولانا محمد خان شیرانی نے پی ٹی آئی سے رابطوں کی تصدیق کر دی، چئرمین عمران خان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں سے ناخوش جمیعت علمائے اسلام ف کے 25 رکنی گروپ نے تحریک انصاف سے اتحاد کرلیا ، جے یو آئی شیرانی اور پی ٹی آئی میں اتحاد کو کوحتمی شکل دے دی گئی۔

مولانا محمد خان شیرانی سمیت 25 ارکان آج عمران خان سےملاقات کریں گے ، ملاقات کرنیوالوں جےیوآئی مرکزی اور صوبائی رہنماشریک ہوں گے۔ وفد کی قیادت مولاناشیرانی کریں گے جبکہ مولانا گل نصیب ،مولانا شجاع الملک بھی ملاقات میں موجود ہوں گے.

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی و مذہبی اتحاد کا اعلان کیا جائے گا ، اس حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ میں اتحاد کیلئے مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

دونوں گروپس میں اتحاد میں حلیم عادل شیخ نے اہم کردار ادا کیا، عمران خان کی ہدایت پرحلیم عادل شیخ نے مولاناشیرانی سے ملاقات کی، جس میں مولانا شیرانی اور دیگر ارکان نےعمران خان کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا.

Comments are closed.