سرکاری ملازمین کی تنظیموں کا فنانس ڈویژن کے سامنے احتجاج، دھرنا

42 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کا روزانہ کی بنیاد پرٹوکن احتجاج،سرکاری ملازمین کی تنظیموں کافنانس ڈویژن کے سامنے احتجاج، دھرنا  دیا. 

فنانس ڈویژن کیو بلاک کے سامنےبھر پور احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں گرمی کے ہائی ٹمپریچر کے باوجود کثیر تعداد میں فیڈرل کی تنظیموں کے قائدین سمیت سرکاری ملازمین نے شرکت کی.

احتجاجی شرکاء رحمان علی باجوہ کی قیادت میں فنانس ڈویژن کیو بلاک کے سامنے شدید احتجاج کیا جس کے بعد ملازمین کی کثیر تعداد نے وزارت خزانہ کی بلڈنگ کے اندر داخل ھو کر شدید نعرہ بازی کی اور مطالبات کی منظوری کے حق میں دھرنا دیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

شدید احتجاج اور نعرہ بازی کے نتیجے میں فنانس ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے مذاکرات کے لئے آگیگا کے رہنماؤں کو دعوت دی آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کے احتجاج میں موجود قائدین سمیت رحمان علی باجوہ نے شرکت کی.

رحمان علی باجوہ سربراہ فیڈرل سیکریٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی/چیف کوآرڈینیٹر آگیگا نے ایک بار پھر حکومت سے اپیل کی ھے کہ فوری طور پر ھمارے جائز اور آئینی مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی کو دور کیا جائے۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ بڑھتی ہوئی ہوش ربا مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ملازمین کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تنخواہوں میں تفریق کو ختم کیا جائے۔ تمام ایڈاھک الاؤنسس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ فیڈرل کے ملازمین کی اپگریڈیشن کی جائے.

پینشن میں کم از کم %50 اضافہ کیا جائے
رہنماؤں نے اس بات پر ایک بار پھر عزم کیا کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس غیر سیاسی ھے اور رھے گی ہم صرف اور صرف ملازمین کے جائز اور آئینی حقوق کی بات کرتے ہیں اور کسی بھی صورت میں ملازمین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہو گا.

انھوں نے کہا کہ ہمیں حکومت وقت سے پوری امید ھے کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور حکومت کے مابین ھونے والے معاہدے کی رو سے مطالبات پر غور فرماتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے جائیں گے۔

احتجاج میں نیشنل سیونگز ،سی ڈی اے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، فیڈرل گورنمنٹ کالجز ٹیچرز ایسوسی ایشن، اسلامک یونیورسٹی، پاکستان سپورٹس بورڈ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، لیبر یونٹی آف آئ ایسکو، پاکستان پوسٹ، پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری، واپڈا پیغام یونین، نان ٹیچنگ ایسوسیشن، پی ایچ اے، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی تنظیمیں شامل ہیں.

Comments are closed.