رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

50 / 100

کراچی(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ان کے ملازم جاوید نے موت کی تصدیق کی، پوسٹ مارٹم کیلئے لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔

بے ہوش سمجھ کر عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے
ملازم جاوید کا کہنا ہے کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں موجود تھے، گھر پر موجود ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھےجس کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ملازم جاوید نے بتایا کہ گزشتہ شب عامر لیاقت نے سینے میں درد کی شکایت بھی کی تھی جس پر انہیں اسپتال چلنے کا کہا گیا تاہم انہوں نے انکار کردیا اور پھر صبح ان کے کمرے سے چیخنے کی آواز بھی سنائی دی تھی۔

دوسری جانب عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، عامر لیاقت حسین نے پسماندگان میں بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہیں.

Comments are closed.