وزیراعظم شہباز شریف کی ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات

فوٹو: ٹوئٹر

ابوظہبی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم شہباز شریف کی ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسبی کے امور اور عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچے جہاں ائر پورٹ پر یو اے ای کے وزیر انصاف عبداللہ بن سلطان النعیمی نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

بعد میں وزیراعظم شہباز شریف کے ابوظہبی میں شاہی محل قصر الشاطی پہنچنے پر ابوظہبی کے ولی عہد نے وزیراعظم کا استقبال کیا ، بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف اور شیخ محمد بن زید النہیان کی ملاقات ہوئی۔

http://

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستانی وفد میں شامل وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کے علاوہ اسعد محمود ، خالد مقبول صدیقی، مریم اورنگزیب ، شاہ زین بگٹی اور محسن داوڑ بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے دونوں بردار اسلامی ممالک میں تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارتی حجم بڑھانے کے ساتھ ساتھ مسلسل رابطوں پر اتفاق کیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو مکہ سعودی عرب میں بھی مصروف دن گزارا، انھوں نے وفد کے ہمراہ عمراہ ادائیگی کی سعادت حاصل کی ، اس موقع پر ان کیلئے خانہ کعبہ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔

شہبازشریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ، اس موقع پر کشمیر ، فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ، وزیراعظم نے مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

http://

ملاقات میں اسلامی فوبیا کے خلاف امت مسلمہ کے مربوط کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا، اس موقع پر شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے مالی امداد کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے جس کا آج ہی اعلان متوقع ہے ، اس کی تفصیلا ت وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے بتائی جائے گی۔

Comments are closed.