افغان صوبہ خوست و کنڑ میں بمباری نہیں، ڈرون نے ٹی ٹی پی کو ہدف بنایا

فوٹو :فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)افغان صوبہ خوست و کنڑ میں بمباری نہیں، ڈرون نے ٹی ٹی پی کو ہدف بنایا ، پاکستان جیٹ طیاروں نے بمباری یا فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی.

اس حوالے سے سے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پاکستانی ایئر فورس کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی نہ ہی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے .

حکام نے واضح کیا ہے کہ افغان سرحد کے قریب تحریک طالبان کے ان مراکز کو نشانہ بنایا گیا جہاں گزشتہ مہینے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی۔

جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا وہ تحریک طالبان پاکستان کے قبضہ کئے گئے علاقے ہیں جو خود افغان طالبان کے لیے نوگو ایریاز ہیں اور افغان حکومت بھی اس علاقے میں مداخلت نہیں کرتی۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کو کافی نقصان ہوا اسی لیے انھوں نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے کسی کو حتیٰ کہ افغان طالبان کو آنے نہیں دیا.

وہ اس لئے کہ حملے کے دوران ہلاک ہونے والے اہم کمانڈروں کی ہلاکت چھپا سکے۔ تاہم انھوں نے خیال ظاہر کیا کہ آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔

رپورٹ میں ایک اعلیٰ آفیسر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رمضان کے آغاز سے ہی خیبرپختونخوا کے سابقہ قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان، باجوڑ میں پاکستانی فوج پر حملے کئے۔ ٹانک میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا اور یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی۔

اسی طرح حال ہی میں شمالی وزیرستان میں پاکستان کے 7 جوانوں کو شہید کیا گیا۔ اس سے ایک روز پہلے ایک میجر اور سپاہی شہید ہوئے۔ ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر میزائل حملہ کیا گیا۔

اس صورتحال میں پاکستانی حکومت نے افغانستان کی سرحد پر کارروائی کا فیصلہ کیا اور باقاعدہ مصدقہ اطلاعات پر ان مراکز کو نشانہ بنایا گیا جہاں پر ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر موجود تھے۔

ان حکام کے مطابق ٹی ٹی پی نے افغان سرحد کے قریب اپنے گاؤں آباد کر رکھے ہیں جہاں پر افغان حکام کا بھی عمل دخل نہیں ہے، حکام کے مطابق افغانستان کی حکومت پر کئی بار زور دیا گیا کہ وہ تحریک طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائیں یا ان کے خلاف کارروائی کریں جس میں وہ ناکام رہے.

پاکستان کو مجبوری میں اپنے دفاع کے لیے ہمیں یہ اقدام اٹھانا پڑا، کارروائی میں پاکستانی تیار کردہ ڈرون طیاروں نے تاریخ میں پہلی بار کسی غیر ملکی سرزمین پر اپنا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔

Comments are closed.