وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ

57 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ، مائیکروسافٹ کےبانی نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی حالیہ کوششوں کو سراہا.

وزیراعظم اوربل گیٹس کا مشترکہ مقاصد پرمل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور
بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سراہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے خاص طور پر پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کر سراہا۔ وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان پاکستان میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے، کووڈ 19 وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں.

پاکستان نے 2021ء میں پولیو کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مسلسل مثبت پیش رفت دیکھی۔انہوں نے کہا کہ پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا.

کورونا ویکسین کی منصفانہ، بروقت اور پیمانے پر فراہمی کی ضرورت ہے۔ کم آمدنی والے ممالک کو اس کے سماجی، اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments are closed.