ویکسین لگوانے والوں کو گائے دی جائے گی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے راغب کرنے کی غرض سے بدلے میں گائے دینے کااعلان کردیاگیاہے۔

بتایا جاتاہے کہ تھائی لینڈ میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی لسٹ بنا کر قرعہ اندازی کی جائے گی اور پھر اس کے ذریعے بطور تحفہ گائے دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لانے کیلئے ایک منفرد مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

ویکسینشن کی اس مہم کے مطابق چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں ہر ہفتے کورونا ویکسین لگوانے والوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کی جائے گی جسے جیتنے والے خوش نصیب کو گائے مفت میں دی جائے گی۔

گائے فراہمی ویکسینیشن مہم تھائی لینڈ کے متذکرہ ضلع میں کورونا سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین مہم کا آغاز سات جون سے کیا جائے گا۔

Comments are closed.