ہم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ
نیا پاکستان مل کر بنے گا، نئے پاکستان کے نظریے کو سمجھنا ہے، یہ زمین پر بعد میں آئیگا اور ذہن میں پہلے آئیگا کیونکہ تبدیلی پہلے ذہن میں آتی ہے.

اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاجس طرح ہم چل رہے تھے ہم غلط راستے پر چلے گئے اس لیے ہمیں اپنا قبلہ درست کرنا ہے لیکن اب  پاکستان کو وہ ملک بنائیں گےکہ ساری دنیا اس کی مثال دے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی آلودگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لاہور میں سانس نہیں لے سکتے، وہاں کے حالات سے بوڑھے اور بچوں کی زندگی کو خطرات ہیں، وہاں فضائی آلودگی آخری حد تک پہنچ گئی ہے، یہ ایک خاموش قاتل ہے، اس کا پتا نہیں چلتا کہ کتنے لوگ اس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہالاہور میں شدید اسموگ، فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا ہم دہلی کو آلودہ ترین سمجھتے تھے جہاں لوگوں کے بہت برے حالات ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے لاہور اس حد تک پہنچ گیا، اس کی وجہ یہ ہےکہ کسی نے نہیں سوچا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے.

عمران خان نے کہا ہم درخت کاٹتے جارہے ہی، 10 سالوں میں لاہور کے 70 فیصد درخت کاٹ دیے گئے، ہم نے اپنے دریاؤں میں سیوریج پھینک کر انہیں بھی خراب کردیا، لوگ ان کا پانی پیتے ہیں، جن نہروں سے لوگ پانی پیتے تھے وہ سیوریج ڈرم بن گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کوئی بھی حکومت ملک کو کلین گرین اکیلے نہیں کرسکتی، انتظامیہ منتخب لوگ اس کا حصہ بنیں، نوجوان بھی صاف اور ہرے پاکستان میں شرکت کریں حکومت کی اس پر پوری توجہ ہے، ہم اس پاکستان کی قدر نہیں کررہے جب ہم اس کی قدر کریں گے تو یہی پاکستان سونا اگلے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، سندھ میں ہماری حکومت نہیں لیکن انہیں ہم بتائیں گے اگر انہیں ترقی کرنا ہے تو اس نظام کے بغیر نہیں کرسکتے.

پنجاب اور کے پی میں جو نظام لارہے ہیں یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل ہوں گے اور لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ جس طرح ہم چل رہے تھے ہم غلط راستے پر چلے گئے، ہمیں اپنا قبلہ درست کرنا ہے، انسان اپنی ذات کے لیے سوچ رہا ہے اس سے دنیا کو نقصان ہورہا ہے، ہماری حوس سے دنیا کو نقصان ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا خوشی ہے لوگ آہستہ آہستہ ٹیکس دینا شروع کررہے ہیں اور پیسہ آرہا ہے، جیسے جیسے پیسہ آئیگا اسے ہم لوگوں پر لگائیں گے، اپنی ماحولیات ٹھیک کریں گے اور اپنے دریا صاف کرنا ہیں، پاکستان کو وہ ملک بنائیں گےکہ ساری دنیا اس کی مثال دے گی۔

Comments are closed.