پاک فوج کے 2 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) پاک فوج کے 2 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی دیدی گئی

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان آرمی کی اہم پوزیشنوں پر تقرر وتبادلے کر دیے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی بنا دیا گیا.

لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کو کور کمانڈر منگلا اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجر جنرل محمد سعید شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو صدر این ڈی یو جبکہ لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.