نواز شریف کا ٹکٹ کنفرم، کل لندن روانگی ہوگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کل( پیر) صبح علاج کے لیے لندن روانہ ہوں گے بتائے گئے شیڈول کے مطابق 27 نومبر کو ان کی واپسی ہے تاہم برطانیہ قیام میں توسیع بھی ہو سکتی ہے ۔

برطانیہ روانگی کے لئے ان کا ٹکٹ کنفرم ہوگیا ہے اور وہ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 629 سے لندن روانہ ہوں گے۔ وہ کل صبح 9 بجکر 5 منٹ پر لندن براستہ دوحہ روانہ ہوں گے۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج ہونے میں وقت لگا ہے اس لئے اتوار لندن روانگی نہیں ہو سکی تھی، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

ٹکٹ پر نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے سفر کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔ نواز شریف نے اتوار کی صبح لندن جانا تھا تاہم حکومت کی جانب سے ای سی ایل سے ان کا نام نہ نکالا جاسکا جس کے باعث ان کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف پلیٹ لیٹس کی انتہائی کم تعداد کی وجہ سے عام کمرشل پرواز کے ذریعے سفر نہیں کر سکتے۔ اس لیے انہیں قطر ایئر ویز کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

مریم نواز کی والد کے ساتھ روانگی قانونی معاملات کی وجہ سے نہیں ہو سکی ہے، ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان موجود ہے کہ مریم نواز بھی جا سکتی ہیں نواز شریف کا علاج شروع ہونے کے بعد صورتحال واضح ہو گی.

Comments are closed.