پیپلز پارٹی کے سرفرازبگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

45 / 100

فائل:فوٹو

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفرازبگٹی 41 اراکین کے ووٹ حاصل کر کے بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔سرفراز بگٹی پر 65 کے ایوان میں اتحادی جماعتوں کے 41 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا۔

بلوچستان اسمبلی کے 40 منٹ تاخیر کے بعد شروع ہونے والے اجلاس کی صدارت نومنتخب سپیکر عبد الخالق اچکزئی کررہے ہیں۔

سپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایوان کے دروازے بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے لیے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے گئے۔

سرفراز بگٹی پر 65 کے ایوان میں اتحادی جماعتوں کے 41 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا، جماعت اسلامی کے عبدالمجید بادینی اور حق دو تحریک کے مالکان ہدایت الرحمان نے سرفراز بگٹی کے حق میں ووٹ دے دیا، جے یوآئی اور نیشنل پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تقریب حلف برداری 3 بجے گورنر ہاوٴس میں ہوگی جس میں گورنر ملک عبدالولی کاکڑ ان سے حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور فیصل کریم کنڈی بھی شرکت کریں گے۔

یادرہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر سرفراز بگٹی گزشتہ روز بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے تھے۔

سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکن اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکربلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ کو بھی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب کرلیا گیا۔

Comments are closed.