خان پورمیں بس کھائی میں جا گری،2خواتین سمیت9 افراد جاں بحق

53 / 100

فوٹو: زمینی حقائق

ہری پور(یاورحیات) ضلع ہری پور کی تحصیل خان پورمیں بس کھائی میں جا گری،2خواتین سمیت9 افراد جاں بحق ہوگے،حادثہ میں مردخواتین سمیت 15افراد زخمی ہوئے۔
حادثہ میں زخمی ہونے والےمتعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے، حادثہ خان پور کے پہاڑی علاقہ بگراں کے قریب پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئرتنویراحمد کےمطابق اس آپریشن میں 5 ایمبولینس اور 1 ریسکیو وہیکل اس ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیمیوں نے زخمی افراد کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال خان پور منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس حکام بھی موقع پرپہنچ کرامدادی کارائیوں میں مصروف رہی۔

مقامی افرادکےمطابق اس سڑک پر 2018ء کے انتخابات سے پہلے ترناوہ کھوہالہ بالا روڈ کا فنڈز منظور ھوکر کام شروع ھواتھا اب 2024ءکے انتخابات بھی ھوگے ہیں مگرکام مکمل نہیں ہوسکا۔

انہتائی سست رفتار ٹھیکدار کمپنی یے کہ کام ختم نہیں ھوا اور روڈ پہاڑی علاقے میں پہلے سے زیادہ خراب ھے عوام کو سخت سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments are closed.