پاکستان کے قرضوں میں تاریخی اضافہ، حکومت نےدو سال میں 15 ہزار ارب سے زائد قرضے لئے
فوٹو : فائل
اسلام آباد: پاکستان کے قرضوں میں تاریخی اضافہ، حکومت نےدو سال میں 15 ہزار ارب سے زائد قرضے لئے ہیں، موجودہ وفاقی حکومت کے ابتدائی دو سالوں میں ملک کے مجموعی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ سامنے آ گیا ہے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ میں کہا گیاہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے فروری 2026 کے دوران سرکاری قرضوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 72 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
روزانہ اوسطاً 21 ارب روپے کا بوجھ، مجموعی قرضہ 79 ہزار ارب سے تجاوز
اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 14 ہزار 4 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں ایک ہزار 68 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح فروری 2026 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 79 ہزار 882 ارب روپے تک جا پہنچا۔
مرکزی بینک کے مطابق دو سال کے دوران قرضوں میں اوسطاً یومیہ 21 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس سے قبل فروری 2024 میں، نگران حکومت کے اختتام پر، مجموعی قرضہ 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔
Comments are closed.