آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، فیلڈ مارشل، ٹرمپ کی نظر ثانی کی یقین دہانی

فوٹو : فائل

اسلام آباد: آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، فیلڈ مارشل، ٹرمپ کی نظر ثانی کی یقین دہانی کے مزاکرات کے حوالے سے پیش رفت کا امکان پیدا ہو گیا ، فیلڈ مارشل سے رابطہ میں امریکی صدر کا جواب میں کہنا تھا کہ وہ فیلڈ مارشل کی رائے پر غور کریں گے۔

برطانوی خبررساں ایجسنی رائٹرز نے پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا جس میں مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

رائٹرز کے مطابق، فیلڈ مارشل نے امریکی صدر کو واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ جس پر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

ادھر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں اور شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے بڑے حصوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکی سی -17 گلوب ماسٹر طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا ہے، جس کے بارے میں سمجھا جا رہا ہے کہ وہ امریکی وفد کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں اور سیکیورٹی ٹیم لے کر پہنچا ہے۔

اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ امریکی وفد پیر کی شام تک اسلام آباد پہنچ جائے گا،

پاکستان میں حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے دو بڑے ہوٹلوں سرینا اور میریٹ کو خالی کروا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جہاں غیر ملکی وفود کی آمد متوقع ہے۔

ایران کی جانب سے مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے مبہم اشارے مل رہے تھے۔ خاص طور پر امریکہ کی جانب سے خلیج عمان میں ایرانی بحری جہاز پر قبضے کے بعد ایران نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا وفد مذاکرات کے اگلے دور کے لیے پاکستان نہیں جائے گا۔ جس کے فوراً بعد پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں رابطہ ہوا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے تہران کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب امریکہ پر مزید اعتماد نہیں کر سکتا کیونکہ واشنگٹن کا رویہ مسلسل غیر یقینی رہا ہے۔

Comments are closed.