ٹرمپ ایران معاملے پرحمایت نہ کرنے پر میلونی کے پیچھے پڑ گئے
فوٹو:فائل
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران معاملے پرحمایت نہ کرنے پر میلونی کے پیچھے پڑ گئے، امریکہ کے صدر نے ہراس کرنے کے انداز میں ایک بار پھر اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اطالوی وزیرِ اعظم نے بار بار میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کی درخواست کی، انہوں نے فرانس میں جی سیون ملاقات میں تصویر کھنچوانے کی درخواست کی۔
ان کا کہنا کہ اٹلی میں جارجیا میلونی کی مقبولیت کا گراف کافی نیچے جا رہا ہے، میلونی کی مقبولیت میں کمی کی وجہ شاید ایران معاملے پر امریکہ کی بات نہ ماننا ہے، جارجیا میلونی نے ہمیں اٹلی کی رن ویز تک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
امریکہ اٹلی اور دیگر نیٹواتحادیوں کے تحفظ کیلئے سالانہ اربوں ڈالر دیتا ہے، اب امریکہ نے ایران کو شکست دی ہے تو اب میلونی مقبولیت بڑھانے کیلئے دوبارہ دوستی چاہتی ہیں، نو تھینکس۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایک اطالوی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا تھاکہ جارجیا میلونی نے جی 7 اجلاس میں ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے بہت منت سماجت کی تھی۔
امریکی صدر کے بیان کے بعد اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات مکمل طور پر من گھڑت ہیں، میں واقعی حیران ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ امریکہ کا صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کرتا ہے، اور یہ پہلی بار نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکہ اور اٹلی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے اور اطالوی وزیر خارجہ نے آئندہ ہفتے امریکہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا۔
Comments are closed.