ایران کے اعلان کے باوجود آبنائے ہرمز پوری طرح اوپن، جہاز چل رہے ہیں، امریکہ
فوٹو : فائل
واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے اعلان کے باوجود آبنائے ہرمز پوری طرح اوپن، جہاز چل رہے ہیں، امریکہ کے نائب صدر اور امریکی سینٹرل کمانڈ کی وضاحت، جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ دوبارہ بند کرنے کے شواہد نہیں ملے۔
جے ڈی وینس نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو آبنائے ہرمز سے 16 ملین بیرل تیل ملا ہے، تو آپ ان جہازوں کی حرکت کو دیکھ رہے ہیں۔
اس سے قبل ایران کے پاسدارنِ انقلاب کی بحریہ نے کہا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق بحریہ نے تمام بحری جہازوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے قریب نہ جائیں ورنہ ان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں آج اضافہ ہوا اور 55 تجارتی جہاز یہاں سے گزرے ہیں۔
ایرانی فوج کی جانب سے آبنائے کو بند کرنے کے اعلان کے بعد ایکس پر ایک بیان میں سینٹکام کا کہنا تھا کہ ’20 جون کو آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوا کیونکہ امریکی افواج نے علاقے میں نیویگیشن جاری رہنے کے لیے تعاون کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ کے ذریعے محفوظ راستہ آج بھی برقرار ہے، کیونکہ 55 تجارتی جہازوں نے بڑی مقدار میں کارگو اور 17 ملین بیرل سے زائد تیل عالمی منڈیوں میں منتقل کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج ایران کے ساتھ معاہدے کے تمام پہلوؤں کی پابندی کو یقینی بنا رہی ہے۔
Comments are closed.