چیف جسٹس پر کھبی کوئی الزام نہیں لگایا، فیصل رضا عابدی

راولپنڈی(ویب ڈیسک)فیصل رضا آبادی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،رہائی کے بعد بدلے بدلے نظر آئے ، طبیعت صاف ہوگئی۔

رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ کے احترام کو عملا ثابت کیا ہے ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ عدلیہ کا احترام نہیں کرتے ۔

انھوں نے کہاجیل کو میں نے اپنے لیئے باعث اصلاح سمجھا ہے،فیصل رضا عابدی کا مزید کہنا تھا کہ اپنے تلخ رویہ کو جیل میں دفن کر کے آیا ہوں،میری تمام جدو جہد انصاف کیلئے ہے۔

میں نے معافی نامہ اصلاح کیلئے لکھا اپنی رہائی کیلئے نہیں، میں اب بھی کہتا ہوں کو میرے پاس 13 بلین ڈالر کی کرپشن کے ثبوت ہیں، عدلیہ مجھے موقع دے کہ میں ان کو ثابت کر سکوں۔

میں نے موجودہ چیف جسٹس پر کبھی بھی کوئی الزام نہیں لگایا،میں سیاست میں رہنے کا فیصلہ اگلے پندرہ دن میں کروں گا،اگر میں نے سیاست نہ کی تو پاکستان میں نہیں رہوں گا۔

انھوں نے کہازیادہ چانسز میرے پاکستان سے ہجرت کرنے کے ہیں،جس دن ریاست مجھے پکارے گی میں ساتھ کھڑا ہوں گا،پاکستان کا کوئی سیاستدان اس سیل میں نہیں رہ سکتا جس میں میں رہ کر آیا ہوں۔

فیصل رضا عابدی نے کہامیں نے اپنے لہجے کو تبدیل کیا کیونکہ میں پاکستان کی فتح چاہتا ہوں، اپنی اصلاح کی ہے ۔

Comments are closed.