پیپلزپارٹی سینیٹرز کے استعفےڈرامہ بازی ہے، خواجہ آصف


اسلام آباد (زمینی حقائق )مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹرز کے استعفے دینا ڈرامہ بازی ہے۔

گزشتہ شب ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’ٹو دی پوائنٹ‘ میں  گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی افطار پارٹی میں (ن) لیگ کے بڑے وفد کی شرکت پر اعتراض تھا۔

انھوں نے کہا اخباری اطلاع ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر پوری پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا تھا۔

خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے استعفے جمع کرانے کو ڈرامے بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ڈرامے بازی کے سوا کچھ نہیں، سیاستدان استعفے جمع کرانے کی ڈرامے بازی کرتے رہتے ہیں۔

ایسے ہی دھرنے کے دوران پی ٹی آئی نے استعفے دیے لیکن انہوں نے واپس لے لیے، اب پتہ تب چلے گا جب  پی پی کے سینیٹرز اپنے استعفے سینیٹ میں جمع کرائیں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری پر انویسٹمنٹ ان کی غلطی تھی، پی پی اور (ن) لیگ میں اعتماد کا فقدان برقرار ہے اور دونوں جماعتوں کے اعتماد میں مزید دراڑیں پڑیں گی۔

Comments are closed.