پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سندھ کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دو حلقوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہورہے ہیں ۔

صوبہ پنجاب میں این اے 75 ڈسکہ اور پی پی اکاون گوجرانوالا میں مسلم لیگ (ن) اور حکمراں جماعت تحریک انصاف کے درمیان براہ راست مقابلہ ہو رہا ہے۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع
این اے 45 کرم ایجنسی اور پی کے 63 نوشہرہ پر بھی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔

ڈسکہ کی نشست اگست میں مسلم لیگ( ن) کے ایم این اے افتخار الحسن شاہ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی جبکہ این اے 45 ضلع کرم کی نشست جے یو آئی(ف) کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد سے خالی ہے۔

Comments are closed.