وزیراعظم اچانک پمز اسپتال پہنچ گئے، کورونا مریضوں سے ملاقات


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان سعودی عرب دورے کے بعد اچانک اسلام آباد کے پمز ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے ڈاکٹر ز سے کورونا مریضوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال معلوم کی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اچانک بغیر اطلاع کے اسلام آباد کے پمز ہسپتال پہنچے لیکن وہاں متعلقہ طبی عملہ تیار کھڑا تھا اور وزیراعظم کے اسپتال داخل ہوتے ڈاکٹرز اور حکام نے ان کا ایک ساتھ استقبال کیا

وزیراعظم نے متعلقہ ڈاکٹرز سے صورتحال معلوم کرنے کے بعد پمز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا-

اس موقع پروزیراعظم عمران خان کو ویکسینیشن کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم کو کورونا وائرس کیلئے کئے گئے حفاظتی اور انتظامی اقدامات کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں۔

اس سے قبل این سی او سی نے عید الفطر کے پہلے 2 دن ویکسینیشن سنٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیاہے اور مراسلے میں کہا گیا کہ تمام ویکسینیسن سنٹرز عید پر 2 چھٹیاں کریں گے۔

رمضان المبارک کے بعد ویکسینیسن سنٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رکھے جائیں گئے۔ تمام ویکسینیسن سنٹرز جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی کے باعث بند رہیں گے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 78 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 993 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہوگئی۔

Comments are closed.