علیم خان کی گرفتاری بہت بڑی بد دیانتی ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ علیم خان کی گرفتاری بہت بڑی بد دیانتی ہے اور ان کی جلد ہی ضمانت ہوجائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ علیم خان پنجاب کے سینئر وزیر ہیں، تفتیش کے بغیر ہی ان کی گرفتاری انہیں فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے، ان کی گرفتاری بہت بڑی بد دیانتی ہے، ان کی جلد ہی ضمانت ہوجائے گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ڈیل کی بجائے عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے، ناکوئی ڈیل ہورہی ہے نا ہی ڈھیل، ہماری آخری دم تک کوشش ہو گی یہ نظام چلے، یہ نظام نہیں چلے گا تو بہت خطرناک ہو گا۔

خورشید احمد نے کہااگر وزیر اعظم کو یہ علم نا ہو کہ گیس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں تو اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا، اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے سے صوبوں اور وفاق میں نئی جنگ چھڑ جائے گی۔


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں اپوزیشن کے ساتھ اسپیکر اسد قیصر کا بھی کریڈٹ ہے۔

قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی بہت بڑی طاقت ہوتی ہیں، قائمہ کمیٹیوں کی 6 ماہ کی تاخیر بڑی زیادتی ہے، جب حکومت اپوزیشن میں اتفاق ہو گیا تو حکومت نے کہا ابھی ان کے ارکان کے نام ہی فائنل نہیں ہوئے، حکومت کی حالت یہ ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے لیے اس کی تیاری ہی نہیں تھی۔

Comments are closed.