عباس عراقچی کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور حالیہ جنگ بندی کی صورتِ حال پر تہران کا مؤقف پیش کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتے کے روز پی ایم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں عباس عراقچی کے ساتھ ایرانی وفد بھی شریک تھا جب کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی اس اہم ملاقات میں شرکت کی۔
اسلام آباد: 25 اپریل 2026.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد کی ملاقات.
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی وزیرِ اعظم سے ملاقات کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گئے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شروع ہو گئی.
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ… pic.twitter.com/4cD2B11nWt
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 25, 2026
ملاقات کے حوالے سے ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سطح ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون، اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے پڑوسی ممالک، خصوصاً پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات کی مضبوطی کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے ملاقات میں اس مؤقف کو دہرایا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کا ایک خصوصی مقام ہے اور تہران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم رکھتا ہے۔
عباس عراقچی نے جنگ کے خاتمے کے لیے کوششوں، جنگ بندی میں سہولت کاری اور اسلام آباد میں اہم مذاکرات کی میزبانی پر حکومتِ پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی تھی۔ جس میں ایرانی وزیرِ خارجہ کے ہمراہ نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی شریک ہوئے جب کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔
اسلام آباد میں ایران اورامریکی وفود کے درمیان کوئی ملاقات متوقع نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
پاکستان آمد سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عباس عراقچی کے دورے کا مقصد پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرنا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی اور خطے میں امن کی بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Comments are closed.