سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رکنیت ختم ہونے پر مہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے انھیں ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشی میں ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے کوئٹہ 2 سے قاسم سوری کی عام انتخابات میں کامیابی کو کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے اور فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

Comments are closed.