افغان شہری کو بھارت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

فوٹو: افغان اردو

لاہور : افغان شہری کو بھارت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مقامی پولیس اس واقعہ کو پلاٹ کیس بتا رہی ہے.

اس حوالے سے افغان میڈیا ویب سائٹ ‘افغان اردو’ نے ‏بھارت میں 35 سالہ افغانی شہری خواجہ سعید چشتی کو فائرنگ کر کے قتل کر نے کی خبر دی.

بھارتی پولیس کے مطابق خواجہ سعید کو ایک پلاٹ کے جھگڑے پر قتل کیا گیا، وہ مقامی افراد سے ایک پلاٹ خریدنا چاہتے تھے، خواجہ سعید کے ڈرائیور پر پولیس کو شک ہے.

پولیس نے ڈرائیور کے ملوث ہونے کے شبہ نے واقعہ کو مزید پراسرار بنا دیا ہے، پولیس کا موقف ہے کہ ڈرائیور واقعہ والے دن سے غائب ہے.

Comments are closed.